ملک کے تمام ہوائی اڈے مکمل فعال ہیں، ایئرپورٹس اتھارٹی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئرپورٹس ہوابازی کے لیے مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہیں۔

پی اے اے نے بتایا کہ قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے دستیاب اور محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی

پاکستان نے بھارت کے غیرذمے دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ہونے والے سنگین خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کو آگاہ کردیا ہے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قومی فضائی حدود کی محفوظ اور مؤثر انتظام سے مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پر امن اور مسلسل روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp