بھارت کو جواب دینا ناگزیر، کارکن قومی رضاکار بننے کے لیے تیار رہیں، حافظ نعیم الرحمان

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو جواب دینا ناگزیر ہے، جماعت اسلامی کے کارکن قومی رضاکار بننے کے لیے تیار رہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ مساجد اور سویلین آبادی کو بھارت نے نشانہ بنایا، اس لیے بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر ہے۔ حکومت معذرت خواہانہ لہجہ اختیار نہ کرے اور قوم  میں جذبہ جہاد کو بیدار کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے پاک فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کارروائی کا پاک فوج نے ذمہ دارانہ اور بھرپور جواب دیا ہے۔ پوری قوم اداروں کی پشت پر ہے ،اس موقع پر کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم سے کہا کہ اپنی صفوں میں نشاندہی کریں جو مشکل گھڑی میں انتشار پیدا کررہے ہیں۔ پوری قوم ایک پیج پر آئے اور مل کر دشمنوں سے لڑیں۔

دوسری طرف جماعت اسلامی نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے اور کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کی ہدایت جاری کردی۔ امیر جماعت نے اعلان کیا کہ مزید لائحہ عمل جلد جاری کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن  کی قیادت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے کو فعال رکھنے  کی ہدایات کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟