راولپنڈی اور اسلام آباد میں لائٹس بند رکھنے کی ہدایت

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت کی جانب سے بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم سے کم لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری پاک بھارت کشیدگی کے بعد بند کر دی گئی

راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔

حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی اور رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔

انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھنے اور گھروں میں محدود بتیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت ٹکراؤ: چند سوالات اور ان کے جواب

شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہے۔

دریں اثنا اسلام آباد میں سیکٹرز کے مراکز (مارکیٹس) میں سرکاری گاڑیوں کے ذریعے اعلانات میں دکانداروں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی دکان کی باہر کی لائٹس بند رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp