بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد دونوں ملکوں کی افواج آمنے سامنے ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
آزاد کشمیر وادی نیلم کے جورا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی جارہی ہے، جس کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، گزشتہ رات بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید ہوگئے۔
پاکستان نے بھی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 جنگی جہاز گراد یے، جبکہ دشمن کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: ملالہ یوسف زئی بھی میدان میں آگئیں
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہم ناحق شہریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔