برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔
حکومتی وزیر لارڈز کولنز نے کہا ہے کہ پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کا قدم نہایت اہمیت کا حامل ہے، ہماری سفارتی کوششیں اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت کا ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا، طلال چوہدری
اس موقع پر لارڈ شفق محمد نے لندن میں ہائی کمیشن پر ہونے والے حملوں کو تشویش ناک قرار دے دیا اور برطانوی حکومت سے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے انڈیا سے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے اور پاکستان سے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے کھولنے پر زور دیا۔