آپ کو کال کرنے والا نامعلوم شخص کون ہے؟ جانیں فون سیٹنگز سے

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ کو نامعلوم نمبر سے کال آتی ہے اور آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کال کرنے والا کون ہے؟ تو یہ آپ باآسانی جان سکتے ہیں۔ آپ کے موبائل فون میں چند ایسی سیٹنگ موجود ہیں جن کو فعال کر کے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کو کال کرنے والا شخص کون ہے۔

تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ آپ نے کیسے کرنا ہے۔

سب سے پہلے آپ نے اپنے فون کے کنٹیکٹس میں جانا ہے، اوپر دائیں طرف موجود 3 نکتوں پر کلک کرنا ہے۔ آپ کے پاس 3 آپشنز آئیں گے۔ آپ نے سیٹنگز پر کلک کر دینا ہے۔

سیٹنگز میں جانے کے بعد آپ نے کالر آئی ڈی اور سپیم پر کلک کرنا ہے، آپ کے سامنے دو آپشنز آ جائیں گے، آپ نے دونوں کو آن کر دینا ہے۔ اس سیٹنگز کا فائدہ یہ ہو گا کہ اگر آپ کو کوئی سپیم کال بھی آئے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔

دوسری اہم سیٹنگز جو آپ کے موبائل فون میں ہوتی ہیں۔ وہ بھی کنٹیکٹس کی سیٹنگ میں ہوتی ہے۔ آپ نے اوپر والا طریقہ کار فالو کرنا ہے۔ آپ کے سامنے نیچے ایک اور آپشن آئے گا Caller ID announcement ۔ کالر آئی ڈی اناؤنسمنٹ پر کلک کرنے سے آپ کے پاس تین آپشنز آئیں گے۔  always پر کلک کر دینا ہے۔


یہ سیٹنگز فعال کرنے سے آپ کو اگر کوئی نامعلوم نمبر سے کال آتی ہے تو آپ جان سکیں گے کہ آپ کو کال کرنے والا نامعلوم شخص کون ہے۔

نوٹ : یہ سیٹنگز تمام اینڈرائڈ موبائل فون میں دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp