بھارت کو ایک اور نقصان، ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 سیاح ہلاک

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور آج بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 6 سیاح ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر صبح 8 بج پر 50 منٹ پر گنگانی سے اتھرا کنڈ کی طرف روانہ ہوا مگر راستے میں خرابی آگئی جس کے سبب حادثے پیش آگیا جس میں 6 سیاح ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی

تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا رجسٹریشن نمبر VT-OXF تھا جس میں پائلٹ کیپٹن رابن سنگھ سمیت 6 مسائل شامل تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر یمونو تری دھام سے آرہا تھا۔ اطلاع ملنے پر اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (SDRF) اور مقامی پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور تلاش و بچاؤ کا عمل شروع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ

  دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔ مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں  کو بے نقاب کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp