پاکستان کے ساتھ لڑائی میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، نیویارک ٹائمز

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی اخبار نیویار ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے فائٹر جیٹس تباہ ہوگئے۔

حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی شیلنگ سے مقبوضہ کشمیر میں 10 کے قریب ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کو بھی نقصان پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے پاکستان پر میزائل حملے، کب کیا ہوا؟

نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی طیارے انڈین پنجاب اور مقبوضہ جموں کشمیر میں گر کر تباہ ہوگئے جس کی عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں پر ریسرچ کرنے والے ماہر ٹریوور بال نے تباہ شدہ طیارے کے ملبے کی تصویریں دیکھ کر تصدیق کی ہے کہ یہ کسی طیارے کا بیرونی ٹینک ہے اور طیارہ ممکنہ طور پر رافیل یا میراج ہوسکتا ہے جو بھارتی فضائیہ کا حصہ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے کا ملبہ

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیئر سیکیورٹی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ منگل کی رات انڈیا کے ساتھ پاکستان کی ہونے والی فضائی لڑائی جدید عسکری تاریخ میں لڑاکا طیاروں کی سب سے طویل ‘ڈاگ فائٹ’ تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: بھارتی الزامات اور رویے کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع

ذرائع کے مطابق رات کی تاریکی میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس فضائی لڑائی میں دونوں جانب سے 125 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا جو اسے عسکری تاریخ کی طویل ترین ‘ڈاگ فائٹ’ بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp