لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد، بھارتی فوج آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی، بھارتی فوج کی حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی متعدد پاکستانی پوسٹس پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا دندان شکن جواب
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں بوکھلاہٹ کا عنصر نمایاں ہونا شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری کرتے ہوئے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بسنے والے کشمیری کن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول سے متصل آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں، جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔