بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے مزید 2 افراد ہلاک

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت  بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 27 اپریل سے جاری ہے۔ طوفانی بارشوں کے سبب گزشتہ روز پنجگور کے نواحی علاقے پروم ریشپیش میں مکان کی دیوار گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف حادثات خضدار میں 2 جب کہ کیچ اور لسبیلہ میں مجموعی طور پر 2 شہریوں کی ہلاکت کے بعد صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم بلوچستان کے مطابق کوہلو میں ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی ریلوں کے سبب قومی شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تین روز قبل بولان میں پنجرا پل کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ اور پی ڈی ایم اے صوبے کے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر بلوچستان بھر کے تمام اضلاع کے عملے اور مشینری کو ہمہ وقت الرٹ کر دیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ لسبیلہ، کچ، لورلائی، چمن، زیارت، قلات، مستونگ، بارکھان، دالبندین، پنجگور، تربت، ژوب، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، رکھنی، ہرنائی اور کوہ سلیمان رینج میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت