پاکستانی فضائی حدود کل تک کے لیے بند: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود غیرملکی ہوٹل منتقل

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کیخلاف پاکستان کا آپریشن ’بُنیان مَرصوص‘ جاری ہے، اس دوران فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی میڈیا میں آپریشن ’بُنیان مَرصُوص‘ کی گونج

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابقپاکستان کی فضائی حدود کل (11 مئی) دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

 ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود غیرملکی مسافروں کوہوٹل منتقل کردیاگیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں کو بھی واپس چلےجانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ مسافر ایئرلائنز سے اپنی پروازوں کی صورتحال معلوم کرکے ایئرپورٹ آئیں۔

قبل ازیں  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی 2025 کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہی گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp