پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بیرون ملک دولت رکھنے کے الزام پرقانونی نوٹس بھیج دیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھیجے گئے نوٹس میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
My lawyers have sent legal notice to sirajul haq for making a false accusation that i have wealth abroad. Either he will publicly apologize or he will be taken to court. He should also publicly declare who provided him the false information pic.twitter.com/vIgagxhbsQ
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 2, 2023
مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے وکلا نے بے بنیاد الزام تراشی پرسراج الحق کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ سراج الحق اپنے الزام پر کھلے عام معافی مانگیں گے ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
اسد عمر نے اپنے قانونی نوٹس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے تقاضا کیا ہے کہ وہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کیں۔