بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا جواب دے دیا۔
سلمان خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دہشتگردی کے الزامات کے خلاف بالی ووڈ اداکار سلمان خان پاکستان کے حق میں بیان دیتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر
وائرل ویڈیو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خود اتنی دہشتگردی ہورہی ہے، یہ صورتحال پاکستان کے کنٹرول میں بھی نہیں ہے، وہاں پر کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو کیا وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بھارتیوں نے کیا ہے؟
سلمان خان نے مزید کہا کہ کہتے ہیں کہ اسلام دہشتگردی کا مذہب ہے، نہ قرآن میں ایسا کچھ لکھا ہے، نہ حدیثوں میں لکھا ہے کہ کسی کی جان لو، کسی کو مار دو، اسلام یہ سب بالکل نہیں سکھاتا، یہ قرآن میں کہیں نہیں لکھا۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسوں کے لیے، نفرت کے لیے کسی بے گناہ کو مارنا اس سے خراب اس دنیا میں کچھ نہیں ہو سکتا۔ سلمان خان نے کہا کہ یا تو آپ ان ٹرینرز کی باتیں سُن لیں یا پھر رسول اللہ ﷺ نے جو باتیں سکھائی ہیں حدیثوں میں، یا جو قرآن میں لکھا ہے اس پر عمل کریں۔
سلمان خان کی اس وائرل ویڈیو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ان کی حمایت اور تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کو پاک بھارت کشیدگی پر سیز فائر سے متعلق ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر ٹوئٹ کیا، لیکن اسے جلد ہی ڈیلیٹ کر دیا۔
بھارت اور پاکستان نے 4 روزہ کشیدگی کے بعد اچانک جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تو سلمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ شکر ہے، سیز فائر ہو گیا۔ جس کے بعد انہیں ہندوستانیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔