یہ کوکین نہیں ٹشو پیپر ہے، صدر میکرون پر کوکین کے استعمال کے الزام پر فرانس کی وضاحت

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتہائی دائیں بازو کے روس نواز اکاؤنٹس کی جانب سے اس دعوے کے ساتھ ایک تصویر گردش میں لانے کے بعد کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون دیگر یورپی رہنماؤں کے ہمراہ کوکین سونگھ رہے ہیں، فرانس نے وضاحت کی ہے کہ ویڈیو میں موجود سفید ٹشو ناک صاف کرنے کے لیے تھا، کوکین کی پڑیا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے درمیان تلخ کلامی، یورپی رہنما یوکرین کے حق میں بول پڑے

یوکرین کی حمایت میں یورپی اتحاد کے مظاہرے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر، نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے ہفتے کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا اور صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی۔

یورپی رہنماؤں نے روس سے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر سے شروع ہونے والی 30 روزہ جنگ بندی کی کال کو قبول کرے، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دے گا تو اس کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار

جب  ٹرین کے ذریعے سفر کر رہے تھے، میڈیا کے ذریعے بنائی گئی ایک ویڈیو میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا استقبال کرتے ے ہوئے دکھایا گیا۔

مذکورہ ویڈیو کے مطابق جب وہ ایک میز کے گرد کرسیوں پر بیٹھ گئے تو صدر میکرون میز پر کوئی سفید چیز اٹھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ فریڈرک مرز بھی میز پر کچھ جھاڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی کا ریکارڈ، جاپان میں بلیو فِن ٹونا 29 کروڑ روپے میں فروخت

ایران میں بڑھتی مہنگائی اور احتجاج، حکومت کا الیکٹرونک سبسڈی دینے کا فیصلہ

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے کتنے مواقع ضائع کیے؟ مشاہد حسین نے اندر کی بات بتادی

دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ٹاپ 10 ممالک میں کون سب سے آگے؟

ٹریوس ہیڈ کی تاریخی سینچری، ایشز کے آخری ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

ویڈیو

پشاور پھلی مارکیٹ جہاں گاہک کے سامنے پھلی بھون کر تیار کی جاتی ہے

کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات: کون حکومتی رہنما حق میں کون مخالف؟

کالم / تجزیہ

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی