نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور ژاں نوئل بیرو کا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی وزیر کو بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اپنا حق دفاع استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ژاں نوئل بیرو کو یہ بھی بتایا کہ علاقائی امن و سلامتی کی خاطر پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کی اور جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی سیکریٹری خارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالقومی فورمز کے ذریعے سے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔