پاکستان نے ترکیہ کے خلاف سرگرم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کردستان ورکرز پارٹی کو تحلیل کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے۔ یہ پائیدار امن کی جانب اہم قدم ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ گہرے برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ تاریخی پیش رفت ترکیہ کی قیادت رجب طیب اردوان اور ترک قوم کے مفاہمت، اتحاد اور استحکام کی طرف گامزن رہنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ترکیہ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت اور پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی
واضح رہے کہ ترکیہ کے خلاف 40 سال سے سرگرم گروپ کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ترکیہ سے تنازع ختم کرنے اور گروپ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔