بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر لودھراں میں ’سلام پاک فوج‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے حق میں ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لودھراں میں ریلی کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔
ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کو دشمن کے خلاف تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور جشن منایا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کی جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
ریلی میں انجمن تاجران، سیاسی و سماجی شخصیات، بچوں اور بزرگوں نے قومی پرچم اٹھائے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو خراج تحسین ریلیوں کا انعقاد ثبوت ہے کہ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی عوام جانتی ہے کہ ان کی بہادر مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے جان کی بھی پرواہ نہیں کرتیں۔














