پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث موخر ہونے والے پی ایس ایل میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز 17 سے 25 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے تاہم میچ کن شہروں میں کھیلے جائیں گے اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان
فرنچائزز نے تمام میچز ایک ہی شہر میں کھیلنے کی تجویز دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا خیال ہے کہ میچز کا آغاز راولپنڈی جبکہ اختتام لاہور میں کیا جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ فرنچائزز اور پی سی بی ایونٹ میں شریک بین الاقوامی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں جن میں سے کچھ کھلاڑیوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ واپس اس ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے مابین مسلح جھڑپوں اور سیکیورٹی صورتحال مخدوش ہونے کے بعد پی ایس ایل کے میچز پہلے دبئی منتقل کرنے اور پھر غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔