بھارتی حملوں میں 40 شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوئے، معرکہ حق کی تفصیلات جاری

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے انڈیا کی جارحیت کے دوران معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

پاک فوج کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال حملے کیے جس میں بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ان حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔ بھارتی حملوں کے نتیجے میں 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 شہری زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان

بیان کے مطابق ان حملوں کا جواب افواجِ پاکستان نے معرکہ حق کے نام سے زبردست جوابی کارروائی کی صورت میں دیا جس میں آپریشن بنیان مرصوص کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے افواج پاکستان کے 11 جوان شہید جبکہ 78 زخمی ہوئے۔

شہدا میں آرمی کے نائیک عبدالرحمان، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ تباہ کر دی گئی

پاک فضائیہ کے شہدا میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینیئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینیئر ٹیکنیشن مبشر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

 پاک فوج نے ملک کی سالمیت اور بقا کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ