ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، کونسے اہم امریکی سرمایہ کار سعودی عرب پہنچ رہے ہیں؟

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے 3 روزہ دورے کا آغاز کردیا ہے جو صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

اس دورے کے دوران وہ سب سے پہلے آج سعودی عرب پہنچے جہاں سے وہ متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ پر سفارتی کوششیں اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات پر گفتگو سمیت اربوں ڈالرز کے تجارتی معاہدوں پر دستخط اور امریکا میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ’صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہے‘

اس دورے کے دوران متعدد امریکی سرمایہ کار بھی سعودی عرب پہنچ رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاؤن اور شراکت داری میں اضافہ کیا جاسکے، وہ آج ہونے والی امریکا-سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی امریکی صدر کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

ان سرمایہ کاروں میں ایلون مسک (ٹیسلا کے سی او)، مارک زکربرگ (میٹا کے سربراہ)، لیری فنک (بلیک راک کے سربراہ)، سیم الٹمین (سربراہ اوپن اے آئی)، جینسن ہوانگ (سربراہ نیویڈیا)، روتھ پوراٹ (سربراہ الفابیٹ)، اینڈی جیسی (سربراہ ایمزون) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلیک اسٹون کی طرف سے سرمایہ کار اسٹیفن شوارزمین، بلیک راک کی سربراہ لیری فنک اور سٹی گروپ کے سربراہ جین فریزر، آئی بی ایم کے چیئرمین اروینا کرشنا وغیرہ بھی امریکا-سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ مشرق وسطیٰ کا آغاز، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

ٹرمپ اس سے قبل سعودی عرب کے ساتھ 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کرچکے ہیں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کرنا اس بات کا غماز ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کا خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp