قلات میں ہندوستان کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے قلات میں ہندوستان کی جارحیت، مساجد پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف سیاسی، سماجی، قبائلی رہنماؤں اور طلباء کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 ریلی کے شرکاء نے شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا، ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔  ریلی  میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی  سمیت علماء کرام، ہندو برادری اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد

 ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے بھارت کی حالیہ کارروائیوں میں معصوم شہریوں کی شہادت اور مساجد پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت