جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی، پاکستان نے مودی کی ہرزہ سرائی کو مسترد کردیا

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اشتعال انگیز ہرزہ سرائی مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مایوسی میں جنگ بندی کے لیے درخواست کرتے ہوئے ملک کے طور پر پیش کرنا مودی کا سفید جھوٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں افواج پاکستان کے گرویدہ

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایک خودمختار قوم ہے اور اس کے ادارے ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں اور ساری دنیا میں ہماری امن کے لیے کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے اپنا حقِ دفاع استعمال کرتے ہوئے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے پاکستان نے اپنی فوجی قوّت کا لوہا منوایا۔ یہ اب ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے جس کو پروپیگنڈہ سے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

ترجمان نے کہاکہ ایسے وقت میں جب بین الاقوامی برادری علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے، مودی کا غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہوا بیان خطرناک کشیدگی میں اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مودی کا بیان اس بات کا بھی عکاس ہے کہ کس طرح سے جارحیت کی توجیہہ کے لیے جھوٹے بیانیے کا سہارا لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح سے پُرعزم ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ جنگ بندی بہت سے دوست ممالک کی سہولت کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی جنہوں نے پاکستان سے کشیدگی میں کمی کے لیے رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عورتوں اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو مارنا اور پھر اُسے نیونارمل کہنا علاقے کے لیے ایک انتہائی غیرذمے دارانہ روّیہ ہے۔ پاکستان اس بات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

’نارمل یہی ہے کہ اقوام متحدہ چارٹر کے اُصولوں کو چیلنج نہ کیا جائے جیسا کہ پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور امن کے لیے کیا۔‘

انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے جو براہ راست بھارت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ ہم اس دہشتگردی کی وجہ سے بہت کچھ برداشت چکے ہیں، دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہمارا تعاون اور قربانیاں سب پر عیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر تنازع کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ