پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب کھیلے جائیں گے؟ نئی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

May be a graphic of text that says "HBL PSL Date HBL PAKISTAN SUPER LEAGUE SCHEDULE MAY Match APRIL Teams Match2 Lahore Venue Match5 Day/Night Night Karachi Kings Multan Sultans Cladiators Lahore United Peshawai Lahore Match7 Night Apri19 United Multan Sultans Karachi Rawalpindi Rawalpindi Karachi Rawalpindi Night Night Zalmi Islamabad Zalmi Sultans Rawalpindi Karachi Karachi Aprit27 Night Quetta Gladlators Multan Sultans Lahore Lahore Night Çalandarsı Islamabad Lahore Lahore y6 May7 Match26 Qalandars Peshawar United Quetta Gladiators Match27 Night Match29 Peshawar Zalmi Sultans Rawalpindi Zalmi Rawalpindi May22 Qalandars Night Match31 Match32 Match33 Raivalpindi Rawalpindi Night May25 Qualifier Eliminator1 Eliminator2 Match Lahore Lahoro Night Night Night Final Lahore Night"

19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پی ایس ایل بند کرنے آئے تھے لیکن افواج پاکستان نے آئی پی ایل بند کردیا‘

یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے مابین مسلح جھڑپوں اور سیکیورٹی صورتحال مخدوش ہونے کے بعد پی ایس ایل کے میچز پہلے دبئی منتقل کرنے اور پھر غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پوائنٹ ٹیبل کی صورتحال کیا ہے؟

پی ایس ایل 10 کے پوائنٹ ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے، جس نے 9 میچز کھیلے ہیں اور 6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کراچی کنگز نے 8 میچ کھیلے ہیں اور 5 میں کامیابی حاصل کی ہے، کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 میچز کھیلے ہیں اور 5 میں کامیابی سمیٹ کر تیسرے نمبر پر پراجماں ہے۔

لاہور قلندرز نے 9 میچز کھلیے ہیں، 4 میں کامیابی حاصل کی ہے، لاہور قلندرز کی 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے، پشاور زلمی نے 8 میچز کھیلے ہیں، 4 میں کامیابی حاصل کی ہے اور 5 نمبر پر پوائنٹ ٹیبل پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز نے 9 میچ کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp