گوجرانوالہ کے پہلوانوں کا یومِ تشکر — پاکستان کی فتح کا جشن!

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے انعام بٹ پہلوان اکھاڑے میں یومِ تشکر منایا۔ کیک کاٹا گیا، افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اور وطن سے محبت کے اظہار میں روایتی بھنگڑے ڈالے گئے۔ ننھے پہلوان شاگرد بھی اپنے استادوں کے ساتھ جشن میں شریک ہوئے۔

تقریب میں انعام بٹ نے کہا ’ہم افواجِ پاکستان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، یہ جیت صرف میدان کی نہیں، قوم کے دلوں کی فتح ہے!‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp