اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا،15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا

 15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مئی کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 19 یا 20 مئی سے آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

 محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، کہ دن کے دوران دھوپ میں کم سے کم نکلا جائے اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

 محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے وہ فصلوں کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں اور اپنے جانوروں کو گرم موسم سے محفوظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔

 اس موقع پر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ’الرٹ‘ رہنے اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں