پاکستان اور کویت نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ورکرز کے لیے سنہری موقع، کویت نے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان اور کویت کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور بدھ کے روز (14 مئی) کو کویت میں منعقد ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے مشرق وسطیٰ شہریار اکبر خان نے کی جبکہ کویتی وفد کی سربراہی معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سمیح عیسیٰ جوہر حیات نے کی۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کے تعاون، قونصلر اور عوام سے عوام کے رابطوں کا جائزہ لیا تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
The fourth round of Pakistan-Kuwait Bilateral Political Consultations (BPC) was held on 14 May 2025 in Kuwait.
Additional Foreign Secretary (Middle East), Shehryar Akbar Khan, led the Pakistan delegation while the Kuwaiti side was headed by Assistant Foreign Minister (Asia… pic.twitter.com/lxg0EiXQyV
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 14, 2025
دونوں اطراف نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعاون اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار اور اعلیٰ سطحی رابطوں اور تبادلوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی امیر کویت سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار
پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور باہمی اتفاق کی تاریخوں پر اسلام آباد میں ہوگا۔