بات چیت نہیں ہو رہی، وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے، بیرسٹر گوہر

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اور نہ ہی کوئی مذاکرات زیر غور ہیں۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان بے گناہ ہیں، وہ ناحق اور بے بنیاد مقدمات میں قید ہیں، اور وہ کسی بھی قسم کی سودے بازی یا ڈیل نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ کے فلور پر دی جانے والی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ میں نے اس پیشکش کو سراہا ہے، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے بانی عمران خان اور قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف کی پیشکش کا مثبت جواب:عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کیساتھ حکومت سے بات چیت پر آمادہ

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اصولوں، آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہی ہے، نہ کہ اقتدار کے حصول کے لیے کوئی راہ نکالنے کی کوشش۔ انہوں نے ان خبروں کو بھی مسترد کیا کہ پارٹی کسی مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے صاحبزادوں کی جانب سے حالیہ انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں ہونے کے باوجود انہوں نے پاکستان کی صورتحال پر گہری اور سنجیدہ باتیں کی ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ معاملات سے بخوبی باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کا مؤقف آج بھی وہی ہے جو پہلے دن تھا، اور پارٹی کسی غیر آئینی اقدام یا دباؤ کے تحت راستہ تبدیل نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ