پی ایس ایل سیزن 10، اب تک کن غیرملکی کھلاڑیوں نے دوبارہ شرکت کی ہامی بھرلی؟

جمعرات 15 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے  غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو غیرملکی کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کردی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فن ایلن اور ریلی روسو نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

دنیش چندی میل، گلبدین نائب اور اوشکا فرنانڈو نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے سکندر رضا اور راجا پکسا نے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنوبی افریقی کھلاڑی وین ڈر ڈوسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 1.530 کے رن ریٹ اور 9 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی بھی کرچکی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے معروف ٹی 20 بیٹر جارج منسی نے کراچی کنگز کے لیے دستیابی ظاہر کی ہے، جبکہ گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp