معروف قانونی ماہر اور پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ’یہ ایک معرکہ تھا جو ہماری افواج نے جیتا ہے، دشمن کو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس اقدام میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو پاکستان کے مؤقف اور عسکری تیاریوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں دشمن کے ہر وار کو ناکام بناتی ہیں۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک تاریخی عمل تھا۔
مزید پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری
ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا مؤقف یہی ہے کہ یہ ایک معرکہ تھا جو ہماری افواج نے جیتا، ہم اپنے سپاہیوں اور اپنے دفاعی نظام کے ساتھ کھڑے ہیں، آئندہ بھی کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ایک دفعہ پھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔














