ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری

جمعہ 16 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے ریلوے پروجیکٹ مین لائن 1 منصوبے کے پی سی 1 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اب منصوبے کی لاگت 6.678 بلین ڈالر طے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رائزنگ پاکستان: اہم، پروجیکٹس پر عملدرآمد کے لیے معاہدے پر دستخط

پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے محمد عثمان اویس نے جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران قومی اسمبلی کو بتایا کہ چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں فریقوں نے ایم ایل1  کے کراچی حیدرآباد سیکشن کو پائلٹ بنیادوں پر تعمیر کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مسودہ فنانسنگ کمٹمنٹ ایگریمنٹ (ایف سی اے)، جسے کابینہ ڈویژن نے منظور کیا ہے، چین کی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آر اے) کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے لیکن باضابطہ جواب کا ابھی انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران چین نے پیکج I کی تعمیراتی اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے ایک تکنیکی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی۔ تاہم یہ دورہ ابھی باقی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی بندرگاہوں تک ازبکستان ریلوے لائن منصوبہ جلد مکمل کیا جائے ، شوکت مرزایوف

محمد عثمان اویس نے کہا کہ پروجیکٹ کی نظرثانی شدہ لاگت چینی کنسلٹنٹس کے ایڈجسٹ ڈیزائن پر مبنی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے فریم ورک کے تحت منصوبے کے لیے 85 فیصد چینی رعایتی فنانسنگ کا انحصار مشترکہ فنانسنگ کمیٹی (جے ایف سی) کے اجلاس کے بلانے پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت