بھارت نے آزاد اظہار رائے پر قدغنوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستانی صحافیوں سمیت متعدد دوسرے پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی حکومت بوکھلا گئی، دی وائر پر پابندی، ادارے کا شدید ردعمل
ایکس کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق اکاؤنٹس پر پابندی بھارتی حکام کی جانب سے درخواست پر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سینکڑوں دوسرے پاکستانیوں شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں ان کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارت نے پاکستانی نیوز چینلز، یوٹیوبرز، انٹرٹینمنٹ اور صحافیوں کے ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹس، اور یوٹیوب چینلز پر بندش کا سلسلہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والی کشیدگی کے دوران شروع کیا تھا جو اب بھی جاری ہے۔