بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، صدر زرداری

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں فسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، آصف علی زرداری

صدر مملکت نے کہا کہ شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا اللہ نے آپ کو کامیابی دی، آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا  آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے، دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں، جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ملک ایک قوم  اور اسلامی جمہوریہ ریاست ہے،ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp