بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا

اتوار 18 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے منہ توڑ جواب نے بھارتی میڈیا کو بدحواس کردیا، میڈیا بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرے لگوانے کے لیے بضد ہے، لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بھارتی مسلمان نے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں جاویر اختر جہنم میں کیوں جانا چاہتے ہیں؟ وجہ بتا دی

بھارتی میڈیا کی کوشش کے باوجود بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کیا۔ بزرگ نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی انکار کردیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمانوں سے پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کے پیچھے مودی کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا اور انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں سے یہ رویہ دو قومی نظریے کو سچا ثابت کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، صدر زرداری

واضح رہے کہ 10 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، لیکن اسے کچھ ہاتھ نہیں آرہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp