پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پشاور زلمی اس شکست کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے مرحلے تک پہنچے بغیر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے 13 اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ اوپننگ کرتے ہوئے محض 3.4 اوورز میں 54 رنز کی شراکت داری کی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

جواب میں پشاور زلمی نے 150 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 128 رنز بناسکی۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندرز کی کامیابی پر پلے آف مرحلے تک پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔

پوائٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈیئٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں جبکہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp