کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار دی عربی لینگویج نے ابجد سنٹر فار ٹیچنگ عربی کے طلباء کے دوسرے بیچ کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ سنٹر غیر مقامی افراد کو عربی زبان سکھانے کے لیے ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے۔
تقریب میں اکیڈمی کے عہدیداروں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں 43 ممالک کے 168 طلبہ طلبات میں سے 4پاکستانی طلباء بھی شامل تھے ان طلباء و طالبات کو ان کی کامیابی پر اعزازات سے نوازا گیا۔
کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار دی عربی لینگوئج نے ابجد سنٹر فار ٹیچنگ عربی کے طلباء کے دوسرے بیچ کی گرایجوئشن تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ سنٹر غیر مقامی افراد کو عربی زبان سکھانے کے لیے اکیڈمی کا ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے۔ تقریب میں اکیڈمی کے عہدیداروں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے… pic.twitter.com/rsyeEBvUeu
— WE News (@WENewsPk) May 19, 2025
اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر عبداللہ بن صالح الواشمی نے کہا کہ ابجد سنٹر ایک منظم تعلیمی نظام پیش کرتا ہے جو غیر عرب طلباء کو زبان میں مہارت دلانے کے ساتھ ساتھ سعودی ثقافت سے بھی روشناس کراتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ پروگرام عربی زبان کے فروغ اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے وژن 2030 کے ہدف کے عین مطابق ہے۔
640 گھنٹوں کی جامع تربیت یہ پروگرام کامن یورپی فریم ورک (CEFR) کے مطابق A1 سے B2 تک کی سطحیں پیش کرتا ہے، جس میں شامل چار بنیادی زبان کی مہارتیں (پڑھنا، لکھنا، سننا، بولنا)عملی اور انٹرایکٹو سیشنز ثقافتی دورے اور سعودی خاندانوں کے ساتھ میل جول (“فیملی ہوسٹنگ”)دنیا بھر سے منتخب ہونے والے طلباء اس بیچ کے شرکاء کو ہزاروں درخواستوں میں سے چنا گیا۔ جنہوں نے لینگویج پارٹنر پروگرام اور تاریخی مقامات کی سیر کے ذریعے سعودی معاشرے سے گہرا تعلق قائم کیا۔
تقریب میں گریجویٹس نے عربی زبان میں تقاریر، شاعری اور ثقافتی پیشکش کرکے اپنے سفر کا احوال بیان کیا۔ ابجد سنٹر ہر سال نئے طلباء کو قبول کرتا ہے تاکہ عربی زبان کو ثقافت کے ساتھ جوڑ کر ایک جدید تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔
کنگ سلمان اکیڈمی سعودی عرب کی طرف سے عربی زبان کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، جس کا مقصد زبان کے ذریعے ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔