خادم الحرمین الشریفین نے اس سال کے حج کے لیے ایک ہزار فلسطینیوں کو اپنی میزبانی میں مفت حج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
ان حجاج میں فلسطین کے شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ شامل ہیں جنہیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ذاتی خرچ پر حج کرائیں گے۔
🔴 خادمِ حرمین شریفین نے اس سال 1446ھ کے حج کے لیے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ میں سے 1000 عازمینِ حج کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ pic.twitter.com/TzrN6nEDyu
— Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) May 19, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سعودی حکومت نے غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد کے مفت حج کا انتظام کیا تھا۔