امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے نوٹ کیا ہے کہ جب سے میں نے کہا ہے کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے، تب سے وہ ’ہاٹ‘ (پرکشش) نہیں رہیں؟
Donald J. Trump Truth Social 05/16/25 09:21 AM EST pic.twitter.com/SrGEbCvluF
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) May 16, 2025
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں کھل کر ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔ جس پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے۔
ٹرمپ نے اس سے پہلے معروف گلوکار بروس اسپرنگسٹین پر بھی کمیلا ہیرس کی حمایت کرنے کے بعد تنقید کی تھی۔