فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار: ’میکرون کو پہلے پتہ چل چکا تھا کہ مودی سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے‘

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے ان سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔

یہ ویڈیو پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔ فرانسیسی صدر میکرون مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔ بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔

فرانسیسی صدر مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔ اس موقع پر وہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی بہت تپاک انداز سے ملے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے بھارتی وزیراعظم کا دنیا بھر میں مذاق بنا دیا۔

صحافی عمر چیمہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر  میکرون کو بہت دیر پہلے پتہ چل چکا تھا کہ مودی کو منہ لگانا تو درکنار اس سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے۔

علی شہباز چوہدری نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میکرون کی چھٹی حِس نے انہیں آنے والے خطرے سے آگاہ کردیا تھا۔

عاصم ایوب لکھتے ہیں کہ مودی فرانسیسی صدر سے گلے ملنے کے لیے اٹھے تھے لیکن کمیرون نے ان کو نظر انداز کر دیا اور بھارتی ویزیراعظم کی بے عزتی ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی کا ریکارڈ، جاپان میں بلیو فِن ٹونا 29 کروڑ روپے میں فروخت

ایران میں بڑھتی مہنگائی اور احتجاج، حکومت کا الیکٹرونک سبسڈی دینے کا فیصلہ

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے کتنے مواقع ضائع کیے؟ مشاہد حسین نے اندر کی بات بتادی

دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ٹاپ 10 ممالک میں کون سب سے آگے؟

ٹریوس ہیڈ کی تاریخی سینچری، ایشز کے آخری ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

ویڈیو

پشاور پھلی مارکیٹ جہاں گاہک کے سامنے پھلی بھون کر تیار کی جاتی ہے

کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات: کون حکومتی رہنما حق میں کون مخالف؟

کالم / تجزیہ

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی