سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں پنجاب کے سی ٹی سکین کے فارم پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر نظر آنے لگی ہے جس پروزیر اعلیٰ پنجاب کی شائع کردہ تشہیری مہم کو ذاتی نمائش اور سرکاری وسائل کا استحصال قرار دیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سی ٹی اسکین فارم پر مریم نواز کی تصویر نظر آنے پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ثمینہ پاشا نے لکھا کہ اطہر کاظمی صاحب نے ایک سال پہلے ان کے شو پر ہنستے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو تشہیر کا جتنا شوق ہے لگتا ہے پنجاب کے اسپتالوں سے ایکسرے رپورٹ پر بھی ان کی تصویر آیا کرے گی۔ میں تو مذاق سمجھی لیکن محترمہ نے تو واقعی عمل کر دکھایا۔
کاظمی صاحب نے ایک سال پہلے میرے شو پر ہنستے ہوۓ کہا کہ (تشہیر کی کا جتنا شوق ہے ) لگتا ہے پنجاب کے ہسپتالوں سے ایکسرے رپورٹ پر بھی ان کی تصویر آیا کرے گی۔ میں تو مذاق سمجھی لیکن محترمہ نے تو واقعی عمل کر دکھایا۔😂😂 https://t.co/K4v6YfUFnY pic.twitter.com/yTjvdDCuU5
— Samina Pasha (@pasha_samina) May 19, 2025
ارم زعیم نے لکھا کہ پنجاب میں کوئی بھی ٹیسٹ کروائیں، آپ ٹیسٹ رپورٹ پر مریم نواز کی تصویر ساتھ پائیں گے۔
پیشاب کا ٹیسٹ کروائیں، دائمی قبض، بواسیر ٹیسٹ یا گردے میں پتھری
ٹیسٹ رپورٹ پر مریم نواز کی تصویر ساتھ پائیں pic.twitter.com/fP9gp9H08S— Erum Zaeem (@ErummZaeem) May 19, 2025
سحرش مان نے لکھا کہ صرف سی ٹی اسکین نہیں میڈم کا وژن اتنا بلند ہے کہ انہیں جگ ہنسائی کا ڈر نہیں۔ انہوں نے طنزاً لکھا کہ پنجاب پولیس کا آفیشل پیج دیکھیں وہاں اگر کسی پولیس والے نے سانس بھی لے لیا ہے تو اسےمحترمہ مریم نواز کا وژن قراردے گا۔ اس خاندان نے چالیس سالہ اقتدار میں اور کچھ سیکھا ہے یا نہیں اشتہار بازی کافن ضرور سیکھ لیاہے۔
صرف سی ٹی اسکین نہیں میڈم کا وژن اتنا بلند ہے کہ جگ ہنسائی کا ڈر نہیں۔۔ پنجاب پولیس کا آفیشل پیج دیکھیں وہاں اگر کسی پولسئیے نے سانس بھی لے لیا ہے تو اسےمحترمہ مریم نواز کا وژن قراردے گا۔ اس خاندان نے چالیس سالہ اقتدار میں اور کچھ سیکھا ہے یا نہیں اشتہار بازی کافن ضرور سیکھ لیاہے pic.twitter.com/byJTvy8MBn
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) May 20, 2025
ارسلان جٹ لکھتے ہیں کہ مریم نواز کا بس نہیں چل رہا کہ پنجاب میں نئے کرنسی نوٹ جاری کردیں جن پر قائداعظم نہیں بلکہ مریم نواز کی تصویر ہو۔
اس خاتون کا بس نہیں چل رہا پنجاب میں نئے کرنسی نوٹ جاری کردے جن پر قائداعظم نہیں بلکہ مریم نواز کی تصویر ہو،،،،، pic.twitter.com/UiJFDO4sx5
— Arslan Jutt (@ArslanJutt43) May 19, 2025
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مریم نواز کی تشہیری مہم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ اس سے قبل جنوری میں پنجاب حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے تقریبا تمام اہم اور بڑے اردو اخبارات کے صفحہ اول پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کردہ صوبائی منصوبوں کے متعلق خبریں پڑھنے کو ملیں۔
قومی اخبارات میں غیر معمولی اشتہاری مہم کے بعد عوامی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا سرکاری فنڈز سے سیاسی رہنماؤں کی ذاتی نوعیت کی تشہیر مناسب ہے اور کیا بے تحاشہ مسائل کی موجودگی میں ایسی اشتہاری مہمات سے عوام کی رائے کو اپنے حق میں بدلا جا سکتا ہے۔