خیبر پختونخوا میں اسکول ٹائمنگ تبدیل

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پحتونخوا میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے جو گرمیوں کی چھٹیوں تک نافذالعمل رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں عام تعطیلات کا اعلان، اوقات کار بھی تبدیل

محکمہ تعلیم کا اعلامیے کے مطابق اسکول اب صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کھلیں گے اور 12 بج کر 15 منٹ پر چھٹی ہوجائے گی۔

پرائمری اسکولز کے کھلنے کے اوقات تو وہی صبح سوا 7 ہیں تاہم ان میں چھٹی 11 بج کر 40 منٹ پر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے شکار اسکول کی کہانی

ہائی اسکولز  کے اوقات صبح 7 بج کر 15 منٹ  سے لے کر 12 بج کر 15 منٹ تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی کا وقت 10 بج کر 40 منٹ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp