چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی

ایئر چیف سے چینی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاکہ پاکستان اور چین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی دوستی باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں باہمی تعاون و شراکت داری کے ذریعے پاکستان اور چین کی دوستی مزید گہری ہوگی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے چین کی مسلسل حمایت اور غیر متزلزل دوستی پر اظہار تشکر کیا اور دفاعی نظام کی جدیدیت اور تکنیکی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔

ایئر چیف مارشل نے انسانی وسائل کی ترقی، ٹیکنالوجی ،مشترکہ تحقیق و ترقی کے شعبوں میں چین کے کردار کو سراہا اور ملاقات میں اعلیٰ سطح کے روابط کو ادارہ جاتی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اس موقع پر چینی سفیر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان ایئر فورس کی غیر معموملی آپریشنل مہارت کو سراہا اور اس مہارت کو قومی دفاع سے وابستگی کا اعلیٰ مظہر قرار دیا جبکہ چین کے سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری پر مبنی حکمت عملی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے مقامی سطح پر تیار کردہ نظاموں کے مؤثر استعمال اور خطرات کی روک تھام کے لیے جدید سسٹمز کے استعمال کی حکمت عملی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ چین پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

چین کے سفیر نے کہاکہ پی اے ایف کی مقامی سطح پر تکنیکی ترقی میں سرمایہ کاری کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے، مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی پر مسلسل توجہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟