بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد
پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ تقریب میں شرکا کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی۔