وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں امان و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں خضدار اسکول بس حملہ: شہید ہونے والی 3 بچیوں کی تفصیلات جاری
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشتگردوں نے اسکول وین کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت جو ہمیشہ سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث رہا ہے، اب اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد مذہبی لبادے کی آڑد میں پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں۔
بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں۔ یہ دہشتگرد نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔
بھارتی حمایت یافتہ یہ دہشتگرد مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تقدس پامال کرتے ہیں، یہ عناصر مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔
بھارتی حمایت یافتہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے پر مساجد کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ دہشتگرد یہ جانتے ہیں کہ مساجد کی حرمت کے پیش نظر فورسز جوابی کارروائی نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی
بھارت کے حمایت یافتہ یہ دہشتگرد ہمیشہ سے مقدس مقامات اور معصوم لوگوں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کی کوشش کرتے آئے ہیں۔