چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے سینیٹر ایمل ولی خان سے چرس سے بھرا سیگریٹ مانگ لیا، جس پر دونوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوگئی۔

چیئرمین پی ٹی اے کے اس رویے پر ایمل ولی خان بھڑک اٹھے اور حفیظ الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے، سینیٹر ایمل ولی خان

انہوں نے کہاکہ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم چرس پی کر آئے ہو، مجھے یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں۔

ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔

اس پر چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اعتراف کیاکہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ ’چیئرمین پی ٹی اے سینیٹر ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے۔‘

سینیٹر ایمل ولی خان نے قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہیں گے یا میں رہوں گا۔ بالآخر چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی آغاز شاہزیب درانی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے رویہ کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے ایمل ولی کی نہیں پوری قائمہ کمیٹی کی توہین کی۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے کی بدتمیزی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور کہاکہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp