لاہور سے جدہ جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے بدھ کو کراچی ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ۔
یہ بھی پڑھیں:روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو: پروازیں کراچی ایئرپورٹ سے روانہ
پرواز کے پائلٹ نے 2 گھنٹے 47 منٹ کی پرواز کے بعد کراچی کنٹرول ٹاور کو خرابی کی اطلاع دی۔ اے ٹی سی حکام کی اجازت کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم کراچی پہنچی،آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز جدہ روانہ ہوئی۔