پی ایس ایل کے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پی ایس ایل کے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔ میچ کی خاص بات عبداللہ شفیق کی 35 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دار اننگز تھی جبکہ فخرزمان نے 47 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے 2 جبکہ فواد علی اور میر حمزہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایلیمینیٹر میچ میں شکست کے بعد کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اب لاہور قلندرز کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے دوسرا کوالیفائیر کھیلیں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایلیمینیٹر میچ میں ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 52 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور تین چھکے شامل تھے، عرفان خان نیازی 18 رنز بناسکے۔ ٹم سائفرٹ 16 اور جیمز ونس 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سعد بیگ 11 اور محمد نبی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی نے 3، زمان خان اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ایلیمینیٹر ہارنے والی ٹیم کو خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑے گا جبکہ فاتح ٹیم دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔
ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز نے گفتگو میں کہا ’ہم پہلے بیٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے چھ اوورز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتے ہیں، آج (پچ) کل رات سے زیادہ مختلف نہیں لگتی۔‘
کراچی کنگز اسکواڈ
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔
لاہور قلندرز اسکواڈ
لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوسل پریرا (وکٹ کیپر)، بھانوکا راجا پاکسے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔
ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے 21 میچز کھیلے کراچی نے 14 جبکہ لاہور قلندرز نے 7 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، آخری 7 میچوں میں کراچی نے 6 میچ جیتے ہیں جبکہ لاہور قلندرز صرف ایک میچ جیت سکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ کنفرم کرلی ہے۔