یکم سے 6 جون تک پنجاب میں واقع فوجی اڈوں کی بجلی پانی بند، سکھوں کا اعلان

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم سے 6 جون تک بھارتی پنجاب میں واقع ایئر فورس کے اڈوں کی بجلی اور پانی بند کریں گے۔

سکھوں کی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا ہے کہ 13 مئی کو ہندو دہشتگرد نریندر مودی آدم پور ایئر فورس بیس پر پہنچا، اس نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے لیکن  آج 23 مئی کو سکھ جتھے کے کارکنوں نے آدم پور ایئر فورس بیس کے علاقے خرد پور میں ایسے بینرز لگائے گئے ہیں جن میں سکھوں نے پاکستانی فوج کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی فوج کو سپورٹ کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بینرز دکھائے، اس کے ساتھ ہی آویزاں خالصتان اور پاکستان کے پرچم بھی دکھائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آدم پور ایئر بیس وہی ہے جہاں سے جون 1984 میں دربار صاحب پر حملہ ہوا تھا، اس پر ٹینک اور توپوں کے ساتھ چڑھائی کی گئی تھی۔ اسی ایئرفورس بیس سے ہیلی کاپٹرز گئے تھے اور انہوں نے اکال تخت صاحب کو نشانہ بنایا تھا۔ آدم پور، پٹھان کوٹ، بٹھنڈہ اور جالندھر سے فوج نکلی تھی اور اس نے اکال تخت صاحب پر ترنگا لہرایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice)

گرپتونت سنگھ پنوں نے نریندر مودی کو پیغام دیا کہ یکم جون سے 6 جون تک آدم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، بٹھنڈہ اور امبالہ کی فوجی چھاؤنیاں خالی کردو ورنہ یہاں کی بجلی اور پانی کی سپلائی کاٹ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس دن خالصتان آرمی چاہے گی، خالصتان کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ بھائی مہرسنگھ کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے جسم کے ساتھ بم باندھ کر بھارت کے ٹینک اڑائے تھے۔ پھر 1984 سے 1995 تک خالصتان کی بنیادیں اپنے خون سے بھری تھیں۔ آج سکھس فار جسٹس انہی سکھوں کی آواز بلند کر رہی ہے جنھوں نے اس وقت مسلح جدوجہد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

سکھس فار جسٹس کے سربراہ نے سکھوں کی طرف سے نریندر مودی اور پنجاب کی بھگونت مان کی حکومت کو پیغام دیا کہ یکم جون سے 6 جون تک ایئربیسز کی بجلی اور پانی بند کردی جائے گی۔ اس لیے ان فضائی اور فوجی اڈوں بیسز کو پنجاب سے کہیں اور منتقل کرلو کیونکہ اب پنجاب آزادی کی راہ پر چل پڑا ہے، اسے ہم بھارت کے قبضے سے آزاد کروائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟