پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 23 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 10 کے دوسرے الیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گئی ہے، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل 25 مئی کو لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوسرے ایلیمینیٹرز میچ میں لاہوز قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہوز قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے  203 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان 12 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد نعیم نے 50، عبداللہ شفیق نے 25 رنز بنائے، کوشل پریرا نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی، راجا پاسکے 22 اور آصف علی نے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین نے 5 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوور میں 52 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لی، ٹائمل ملز نے 3، سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور جمی نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 15.1 اوورز میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا اور شاداب خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے بالترتیب، 3،3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی جبکہ کوالیفائر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 25 مئی کو فائنل کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گروک اے آئی پر شدید تنازع، لوگ ناراض کیوں ہیں؟

پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟