ایف آئی اے کی بڑی کامیاب، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک بڑی کارروائی میں بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دالبندین شہر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار  کیا گیا، جس  شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کا شکار بچوں کو جنسی استحصال و گھریلو غلامی کا سامنا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم انسانیا سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا، ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا، ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی