وفاقی حکومت نے ’اے آئی‘ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات شروع کردیے

ہفتہ 24 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بھارت سے بہت آگے ہے، پاکستان کی نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت بھی اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور معیشت میں مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہاکہ جب میں وزیر تعلیم تھا تو میں نے بہت سے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا

انہوں نے کہاکہ دنیا میں اے آئی کا دور آچکا ہے اور بڑی بڑی کمپنیاں اس شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، پاکستان میں پہلا اے آئی پورٹل لانچ کیا جا چکا ہے، جس کے مختصر وقت میں 16 لاکھ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں، اس سے پاکستان کے نوجوان گھر بیٹھے اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سب کہتے تھے کہ بھارت ٹیکنالوجی میں آگے ہے، مگر ہمارے نوجوانوں نے سائبر سکیورٹی کے میدان میں بھارت کے نظام کو ہیک کرکے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان ٹیکنالوجی میں ان سے بہت آگے ہے۔

رانا مشہود نے کہاکہ 2019 میں بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اگر پاکستان ٹیکنالوجی میں آگے نہ ہوتا تو بھارت غزہ ماڈل پاکستان پر مسلط کرنے کی تیاری کر چکا تھا۔ ہماری فضائیہ نے ان بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے پاکستان میں اپنا پے لوڈ گرانے کی جرات کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ اب جنگ روایتی ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ہوگی۔ پاکستان کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور معیشت کے میدان میں بھارت سے آگے جانا ہوگا۔ انہوں نے ’ڈیجیٹل یوتھ ہب‘ کو دیکھنے کی دعوت دی اور اسے دنیا کا منفرد ترین پورٹل قرار دیا۔

رانا مشہود احمد نے کہاکہ بھارت پاکستان کی ٹیکنالوجی میں برتری کے باعث پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا ہے، جو نوجوان اور افواج سرحدوں پر جانوں کا نذرانہ دیتے ہیں وہ بھی کسی کے بچے ہیں، پوری قوم اس وقت متحد ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت محنت کشوں کی جان کے لیے بھی خطرہ، مگر کیسے؟

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت بھی اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور معیشت میں مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp